ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: نرسنگ ہاسٹل میں زہریلا کھانا کھانے سے 130 طالبات بیمار

منگلورو: نرسنگ ہاسٹل میں زہریلا کھانا کھانے سے 130 طالبات بیمار

Tue, 07 Feb 2023 19:26:34    S.O. News Service

منگلورو،7 / فروری (ایس او نیوز) شہر کے سٹی ہاسپٹل سے متعلقہ نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں مقیم 130 سے زائد طالبات زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئیں اورعلاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی نوبت پیش آئی۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ بیمار ہونے والی طالبات کا تعلق کرناٹکا کے علاوہ کیرالہ سے ہے ۔ یہ لوگ پچھلے دو دنوں سے آلودگی بھرا پانی اور کھانا استعمال کر رہے تھے ۔ ان طالبات کو پیٹ میں درد ، قئے اور دست کی شکایت شروع ہوئی اور پھر طبیعت بگڑتے دیکھ  کر ان سب کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ اس ضمن میں کالج انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ پر کوئی معقول بات سامنے نہ آنے پر طالبات کے والدین نے اسپتال کے سامنے جمع ہو کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ سٹی پولیس کمشنر ششی کمار نے شہر کے  اے   جے ، فادر مولر ، کے ایم سی اور دیگر اسپتالوں میں پہنچ کر بیمار طالبات کی خبرگیری کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کے حقیقی اسباب کے تعلق سے تحقیقات ہونگی۔


Share: